بنگلورو ،4؍ اگست (ایس او نیوز)بنگلورو شہر میں ہر دن چار سو تا چھ سو کووڈ 19- ہونے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے تمام کووڈ مریضوں کے لئے مکمل جسمانی جانچ (ٹرائیج)لازمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی کمیٹی کے مشورے اور ہدایت کی بنیاد پر اس وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے اس ٹرائیج کو لازمی کیا گیا ہے۔
بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) کے سربراہ گوروگپتا نے اس سلسلہ میں یکم اگست کو ایک آرڈر جاری کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے، ”یہ لازمی ہے کہ تمام کووڈ مریضوں کے لئے یہ جانچ ضروری ہے جو کلینکل ٹسٹ کے ساتھ ساتھ ہوگی۔ ماہرین کی کمیٹی نے پہلے ہی کہا تھا کہ جسمانی جانچ سے مرض کی شدت اور شرح اموات گھٹانے میں مدد ملے گی۔“ ابتدائی جانچ کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے اسمبلی حلقہ سطح پر فزیکل ٹرائیج سنٹرز (پی ٹی سی) قائم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ابتدائی طبی مراکز پر موبائل ٹرائیج یونٹس (ایم ٹی یو) بھی فراہم کئے جائیں گے۔اگر کوئی فرد کورونا وائرس کے لئے مثبت پایا جاتا ہے تو اسے مشورہ کے مطابق پی ٹی سی یا ایم ٹی یو جانا پڑے گا اور وہاں دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔کووڈ مریضوں کی حالت کی کنڈیشن کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر یہ جسمانی جانچ ضروری ہوگی۔وہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ مریض کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہے یا اسپتال میں داخل ہونا ہے۔ کورنا کی دوسری لہر کے دوران بی بی ایم پی کی جانب سے فزیکل ٹرائیج کا آغاز کیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت اور اس بلدی ادارہ کو مریضوں کو اسپتالوں میں بستر فراہم کرنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔
بی بی ایم پی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ تمام 198 وارڈز میں ٹرائیج سنٹرز قائم کرے۔ حکومت نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ اسپتالوں میں انہیں مریضوں کو بستر ملیں گے جو اس جسمانی جانچ سے گزر چکے ہوں۔لیکن مریضوں نے ایسا کروانے سے انکار کردیا تھا۔ گپتا نے کہا ہے کہ اب اگر کوئی مریض اس سے انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروالی کی جائے گی۔